گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ رہی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ پولیس افسروں و اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض انجام دئیے۔
قبل ازیں آئی جی عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے اورکہا سپروائزری افسر گرجا گھروں، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔آئی جی نے ہدایت کی کہ پولیس افسراور جوان الرٹ رہ کرشرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments