ایل سی ڈبلیو یو میں ایم ایس/ایم فل اقبالیات متعارف

ایل سی ڈبلیو یو میں ایم ایس/ایم فل اقبالیات متعارف

داخلے بارے اہلیت، شیڈول دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب پروگرام کا مقصد علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفے پر جدیدتحقیق کو فروغ دینا:ڈاکٹر فلیحہ

لاہور (خبر نگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اقبالیات کے میدان میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے ایم ایس/ایم فل اقبالیات پروگرام متعارف کروا دیا گیا۔ شعبہ فارسی کی چیئرپرسن اور سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ایم فل اقبالیات کے اجرا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اقبالیات کو اپنے نصاب میں شامل کیا ہے، بزمِ اقبال، ایوانِ اقبال اور اقبال اکیڈمی سمیت مختلف اداروں میں بھی ماہرینِ اقبالیات کی ضرورت ہے۔ اردو کی تدریس اور تحقیق کیلئے بھی اقبالیات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا پروگرام کا مقصد قومی شاعر علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفے پر جدید تقاضوں کے مطابق تحقیق کو فروغ دینا اور ماہرینِ اقبالیات تیار کرنا ہے۔ داخلے سے متعلق اہلیت، شیڈول اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...