ڈولفن: 48گھنٹوں میں 70 ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 70ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری، 47 ریکارڈ یافتہ اور 14 عادی مجرمان شامل ہیں۔۔۔
جبکہ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں مطلوب 5 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہے ، جبکہ اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف سپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments