سموگ کی روک تھام ، نجی گاڑیوں کے دھویں کی جانچ کاآغاز

سموگ کی روک تھام ، نجی گاڑیوں کے دھویں کی جانچ کاآغاز

فٹنس نہ کرانے والی گاڑیوں کیخلاف15اکتوبر سے کارروائی کرینگے :پی ٹی اے

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )نجی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ ٹرانسپورٹ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ تئیس لاکھ نجی گاڑیوں کی فٹنس اب لازمی ہوگی۔سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے نجی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے ، پندرہ اکتوبر سے فٹنس نہ کروانے والی گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ شروع کردی جائے گی۔ گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کے لیے پنجاب بھر میں پی وکس سینٹرز پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔لاہور میں آٹھ جبکہ پنجاب بھر میں تیرہ پی وکس سینٹرز پر نجی گاڑیوں کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے ، فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے والی گاڑیوں کو ایک سال کے لیے کیو آر کوڈ والا فٹنس سٹیکر اور سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...