ڈولفن سکواڈ کاکریک ڈاؤن 8سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

ڈولفن سکواڈ کاکریک ڈاؤن  8سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8سال سے مفرور 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شیخوپورہ، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ، ملزمان گزشتہ 8سال سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں مفرور چلے آ رہے تھے ۔ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار عدالتی مفرور ملزمان میں سہیل، سجاول، یاسین سمیت دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...