ہشتم تک پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری
پہلی ٹرم اسیسمنٹ 18 ستمبر سے شروع ہو کر 30 ستمبر تک جاری رہے گی
لاہور(خبر نگار )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری کردیا گیا۔ پہلی ٹرم اسیسمنٹ 18 ستمبر سے شروع ہو کر 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔جاری شیڈول کے مطابق سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے لیے آئٹم بینک 14 ستمبر کو اپ لوڈ کیا جائے گا، جبکہ سکول 14 سے 17 ستمبر کے دوران آئٹم بینک سسٹم سے امتحانی پیپرز تیار کریں گے ۔ جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم کے امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے ۔ امتحانی پیپرز ایس او پیز، مقررہ سلیبس، پیپر پیٹرن اور جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔شیڈول کے مطابق پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز کی مارکنگ 18 ستمبر سے شروع ہو کر 4 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔ سکولوں کو 4 اکتوبر تک طلبہ کے نتائج سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے بعد 5 اکتوبر کو طلبہ کو رپورٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے ۔ اسی روز سکولوں میں والدین اور اساتذہ کے درمیان ملاقات بھی منعقد ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments