ہوٹل پر چھاپہ، اشتہاری کو فرار کرانیوالا منیجر اور سب انسپکٹر گرفتار

ہوٹل پر چھاپہ، اشتہاری کو فرار کرانیوالا منیجر اور سب انسپکٹر گرفتار

چیکنگ پرسب انسپکٹر اسلم اور خاتون کمرے میں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، اشتہاری کو فرار کرانے والا منیجر اور سب انسپکٹر گرفتار کرلیا۔ کارروائی سب انسپکٹر ویمن ریس کورس رابعہ اعجاز کی سربراہی میں کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزم عمر کی گرفتاری کیلئے ہوٹل پہنچی تو پولیس کودیکھ کر ہوٹل منیجر نے مبینہ طور پر اسے فرار کرا دیا۔ بعدازاں ملزم کی تلاش کیلئے ہوٹل کے کمروں کی چیکنگ کے دوران ایک کمرے سے سب انسپکٹر اسلم اور ایک خاتون قابل اعتراض حالت میں پائے گئے جس پر دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار سب انسپکٹر اسلم پنجاب پولیس میں تعینات ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ، جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار کرانے پر ہوٹل منیجر کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے پولیس اہلکار ہوں یا عام شہری، بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...