ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی تجویز
سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کی قائمہ کمیٹی کوایکٹ جلد تیار کرنیکی یقین دہانی
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب میں کمسن بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی تجویز سامنے آگئی، قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں ڈے کیئر سینٹرز کیلئے قانون سازی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیف وہپ مسلم لیگ (ن )رانا ارشد نے سوال اٹھایا کہ کیا وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی ڈے کیئر سینٹرز بارے کوئی قانون موجود ہے ؟ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ثمن رائے نے کمیٹی کو بتایا کہ فی الحال ڈے کیئر سینٹرز وزیراعلیٰ کے انیشیٹو کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ رانا ارشد نے استفسار کیا کہ کیا ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانے پر غور کیا گیا جس پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، تاہم اس پر کام کیا جائے گا۔ کمیٹی ارکان نے کہا ڈے کیئر سینٹرز بارے ایکٹ بننے سے یہ واضح ہوسکے گا کہ کن اداروں کیلئے ڈے کیئر سینٹربنانا لازم ہوگا۔ ثمن رائے نے تجویز کو سراہتے ہوئے ڈے کیئر سینٹرز بارے ایکٹ جلد تیار کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ کمیٹی ارکان نے معاملے پر پہلی فرصت میں اجلاس بلانے اور تجویز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments