پارکنگ پلازوں میں اوورچارجنگ کی شکایات‘ناقص انتظامات

پارکنگ پلازوں میں اوورچارجنگ کی شکایات‘ناقص انتظامات

مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹیپا میں پارکنگ پلازہ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پارکنگ پلازوں میں اوورچارجنگ کی شکایات جبکہ صفائی، لائٹنگ اور مینٹیننس کے انتظامات بھی غیر تسلی بخش ہیں۔ٹیپا کی جانب سے پارکنگ مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کے باوجود ٹھیکیداروں کی طرف سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی شکایات پرموجودہ مینجمنٹ سسٹم پر سوالات اٹھنے لگے ۔مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹیپا میں پارکنگ پلازہ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئے ڈائریکٹوریٹ کے تحت پلازوں کی مینجمنٹ، نگرانی اور ضروری انتظامات کو مربوط کیا جائے گا۔پارکنگ پلازوں میں اوورچارجنگ کے خاتمے ،صفائی، لائٹنگ اور مینٹیننس کے معاملات بھی نئے ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کیے جائینگے ، سہولیات کو بین الاقوامی پارکنگ ایس او پیز کے مطابق بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔مجوزہ ڈائریکٹوریٹ میں ایک ڈائریکٹر، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے جائینگے ، جو پارکنگ پلازوں کے انتظامی اور آپریشنل امور کی نگرانی کرینگے ۔نئے ڈائریکٹوریٹ کیلئے ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے منظوری لی جائیگی۔نئے نظام میں مال، سن فورٹ، لبرٹی، مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن اور شاہ عالم کے موجودہ پارکنگ پلازے شامل ہونگے ۔نیلا گنبد، ناصر باغ اور کربلا گامے شاہ، بھاٹی چوک کے نئے پارکنگ پلازے بھی مجوزہ ڈائریکٹوریٹ کے تحت مینج کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...