پنجاب کے 13اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
والدین5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں:عظمیٰ کاردار
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پنجاب کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ،5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو حفاظتیقطرے پلائے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے اور وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خطرے کو روکا جا سکے ۔مہم کی افتتاحی تقریب نواز شریف سینٹر لاہور میں ہوئی، عالمی شراکت داروں اور گرلز گائیڈز کی نمائندہ اساتذہ اور نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے خطاب میں کہا مہم کا بنیادی مقصد پنجاب کے ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ہے ۔پولیو کیخلاف جنگ میں غفلت یا سستی کی گنجائش نہیں۔ ہربچے کو پولیو سے مکمل تحفظ کیلئے ویکسین دینا ضروری ہے ۔ والدین ہرپولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر خالد پرویز نے کہا تمام متعلقہ اضلاع کو مہم کی مؤثر نگرانی اور سو فیصد کوریج کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مہم کے دوران لاہور میں27 ستمبر تک ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments