چیمبرالیکشن، فریقین میں معاملات طے ، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

چیمبرالیکشن، فریقین میں معاملات  طے ، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیمبر آف کامرس الیکشن کیخلاف درخواست نمٹا دی ۔ جسٹس اسد باجوہ کے روبرودرخواست گزاروں کی ۔۔۔

جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل زین قاضی پیش ہوئے ۔ ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن نے آٹھ صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت کوپیش کی جس میں کہا گیا کہ دونوں فریقین میں معاملات طے پا گئے ہیں،لاہور چیمبر آفس میں الیکشن کرانے پر کسی کو اعتراض نہیں۔ فریقین میں تین تین ارکان الیکشن کمیشن پر بھی اتفاق ہوگیا۔عدالت نے قرار دیا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات شیڈول کے مطابق 23 اور 24 ستمبر کو دفترمیں ہی ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...