موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے ،فصلوں کی بائیوٹیکنالوجی پر پروگرام

موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے ،فصلوں کی بائیوٹیکنالوجی پر پروگرام

ماہرین ،طلبہ کی شرکت ،محققین کے آر آئی ایس پی آرجیسی ٹیکنالوجیز پر کام کوسراہا

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کیمب کے زیر اہتمام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جینوم ایڈیٹنگ اور فصلوں کی بائیوٹیکنالوجی سے متعلق چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کاانعقادہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، تاجک ایمبسی سے عبدالرؤف معروف، ڈی جی پیفڈا ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمٰن،ایس ای ایس آرآئی سی کی نمائندہ ڈاکٹر عالیہ نے پروگرام میں آن لائن شرکت کی، کامسٹیک سے پروفیسر شاہد بیگ، کیمب، او آئی سی ممالک کے ماہرین، اساتذہ،محققین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ودیگرماہرین نے کیمب کے محققین کی کاوشوں کو سراہا اورسی آر آئی ایس پی آر جیسی بہترین ٹیکنالوجیز پر انکے نمایاں کام کی تعریف کی۔ وائس چانسلر نے تاجکستان، ترکیہ، آذربائیجان، بنگلہ دیش اور ازبکستان سے آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شرکاپر زور دیا کہ وہ تربیتی ورکشاپ سے بھرپور استفادہ کریں اور زیادہ سے زیادہ علم اور عملی مہارت حاصل کریں۔ 

ڈاکٹر ادریس ناصرنے کہا کیمب کیساتھ تعاون کے ذریعے ہم نے CKC کپاس ٹیکنالوجی کو کسانوں تک پہنچایا ہے ، کیمب میں کپاس کی بہتری کیلئے تیار کی گئی ٹیکنالوجیز ملک کے انتہائی شور زدہ (زیادہ نمکیات والی) علاقوں کیلئے بھی نہایت اہم اور ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...