ایم ڈی کیٹ :جوابی کی پر اعتراضات کیلئے آن لائن پورٹل کھل گیا

 ایم ڈی کیٹ :جوابی کی پر اعتراضات کیلئے آن لائن پورٹل کھل گیا

مقررہ وقت کے اندر پورٹل کے ذریعے اپنے اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی جوابی کی (Answer Key)پر اعتراضات کیلئے آن لائن پورٹل کھولنے کا اعلان کر دیا۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق یو ایچ ایس نے آنسر کی پر شکایات اور اعتراضات جمع کرانے کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق شکایات کا پورٹل آج 23 ستمبر شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ امیدوار پورٹل پر یو ایچ ایس کے جاری کردہ MDCAT-2026 رول نمبر اور وہی ای میل ایڈریس استعمال کر کے لاگ ان کرینگے جو انہوں نے PMDC رجسٹریشن پورٹل پر استعمال کیا تھا۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر پورٹل کے ذریعے اپنے اعتراضات جمع کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...