میاں اجمل کا سندس فائونڈیشن کو ایمبولینسز کا عطیہ، چابیاں حوالے
خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو بروقت طبی مراکز تک پہنچانے میں مدد ملے گی:گورنر
لاہور (سٹا ف رپورٹر)میاں اجمل چیئرمین چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کی جانب سے سندس فائونڈیشن کو عطیہ کی گئی ایمبولینسز کی حوالگی کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوئی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے ایمبولینسز کی چابیاں سندس فائونڈیشن کے بانی و صدر یاسین خان کے حوالے کیں۔تقریب میں میاں اجمل، سندس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر خالد عباس ڈار، ڈائریکٹر فنانس علی رئوف، ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر عدنان گیلانی اور ایڈمنسٹریٹر یعقوب نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر سلیم حیدر خان نے کہا سندس فائونڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے ۔ ایمبولینسز کا عطیہ قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے مریضوں کو بروقت طبی مراکز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔مخیر حضرات کو بھی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ میاں اجمل نے کہا سندس فائونڈیشن کو ایمبولینسز کا عطیہ بہتر طبی سہولیات فراہمی کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ مستحق مریضوں کی خدمت کیلئے تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments