ہارٹیکلچر ایجنسی پروموشن بورڈ اجلاس ،7افسروں کی ترقی

 ہارٹیکلچر ایجنسی پروموشن بورڈ اجلاس ،7افسروں کی ترقی

موسم سرما میں فلاور پلانٹیشن اور گل داؤدی نمائش کی تیاریوں کابھی جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ایم ڈیز راؤ تسلیم اختر، سونیا کلیم ، زونا بٹ ودیگرافسروں نے شرکت کی۔ 3 افسروں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثار چیمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس عدیل مجید اور حافظ بلال کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 جبکہ4 افسروں بلاول رضا ، مصطفی اسحاق ، ذیشان اور شاہد سعید کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی۔ ایم ڈی کی زیرِ صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیرِ انتظام موسم سرما کی فلاور پلانٹیشن اور گل داؤدی نمائش کی تیاریوں پرڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ہوا ۔شہرکے مختلف علاقوں، پارکس اور گرین بیلٹس میں سیزنل فلاورز لگانے ، گل داؤدی نمائش کی تیاریوں اور زونز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی نے ہدایت کی کہ رواں سیزن گزشتہ سال کی نسبت زیادہ پھول اور پودے لگائے جائیں تاکہ شہر کے پارکس، گرین بیلٹس اور اہم شاہراہوں کو مزیدخوبصورت اور سرسبز بنایا جا سکے ۔ گل داؤدی نمائش گزشتہ سال کی نسبت مزید بنائی جائیگی،تمام زونز بھرپور تیاری کریں۔ بڑے پارکس کیساتھ ساتھ بی اور سی کیٹیگری پارکس میں بھی فلاور بیڈز بنائے جائیں ،اہم مقامات پر پلانٹیشن اور بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...