قصور:شادی تقریب میں کزن کے ہاتھوں نوجوان قتل

قصور:شادی تقریب میں کزن کے ہاتھوں نوجوان قتل

تایا زاد بھائی نے شہباز کو رنجش پر سینے میں گولی ماری، موقع پر دم توڑ گیا

تھہ شیخم،قصور (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)قصور کے تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ لاکھو بریار کوٹلی رائے ابوبکر کے قریب شادی تقریب میں شریک نوجوان کو کزن نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ معلوم ہوا کہ ملوکی گائوں قصور کا رہائشی 25 سالہ محمد شہباز شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا۔ دیرینہ رنجش کے باعث اس کے تایا زاد بھائی نے محمد شہباز کو سینے میں گولی مار ی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...