الہ آباد:رکشہ کی ٹرالے کو ٹکر، معمر خاتون جاں بحق
حادثہ ببر کھائی کے قریب ہوا،3 افراد زخمی،66سالہ خاتون موقع پر چل بسی
تلونڈی، قصور(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ الہ آباد میں رکشہ کی ٹرالے سے ٹکر کے نتیجے میں معمر خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ رکشہ الہ آباد سے ارزانی پور کی جانب جا رہا تھا کہ ببر کھائی کے قریب سڑک کنارے کھڑے 22 ویلر ٹرالے کو عقب سے جا ٹکرایا۔ تصادم کے باعث رکشہ میں سوار 66 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ3 افراد زخمی ہوئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔حادثے کے باعث علاقے افسوس کی فضا پھیل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments