توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

 توہین عدالت کی درخواست  سماعت کے لئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ،چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، چیف جسٹس عالیہ نیلم شہری میاں محمد جمیل کی درخواست پر 29ستمبر کو سماعت کریں گی۔

عدالت آئی جی پنجاب سے ایف آئی آر کے معاملے پر رپورٹ طلب کر چکی ،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سیشن کورٹ نے 2021 میں درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جسے درخواست گزار نے چیلنج کیا، ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی مقدمہ درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...