75ہزار روپے کے ای چالان والا پرانا سکوٹر پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور ٹریفک پولیس نے 1982 ماڈل سکوٹر پکڑ لیا، سکوٹر کے ذمے 75 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے ۔ٹریفک انفورسمنٹ اور ریگولیشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔
پٹرولنگ آفیسر نے سکوٹر کے ای چالان چیک کیے تو ٹریفک قوانین کی 42 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے 37مرتبہ بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ اور 5 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments