ڈیفنس میں کارسوار نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا،ویڈیووائرل
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید جھگڑا ہوگیا، جس کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خواجہ سراؤں کی جانب سے کار سوار نوجوان سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کے بعد پہلے ایک خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments