سبسڈی ، غیر رجسٹرڈ ، تھری ویلر بائیکس ریلیف سے باہر
ایپ میں موجودہ رجسٹریشن نظام رجسٹرڈ پرائیویٹ بائیکس تک محدود ہوگیا
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سبسڈی کے باوجود غیر رجسٹرڈ بائیکس اور تھری ویلر گاڑیاں حکومتی ریلیف سے باہر رہ گئیں۔پنجاب میں معذور افراد کے لیے مخصوص تھری ویلرز رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں موجودہ نظام میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔سبسڈی ایپ میں سپیشل پرسنز یا مخصوص بائیکس کی رجسٹریشن کے لیے علیحدہ آپشن نہ ہونے سے شمولیت کا دائرہ محدود ہوگیا۔حکومتی سبسڈی سکیم کا موجودہ رجسٹریشن نظام رجسٹرڈ پرائیویٹ بائیکس تک محدود ہے ۔ایکسائز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں رجسٹرڈ نہ ہونے والی تھری ویلر گاڑیاں ریلیف میکانزم میں شامل نہیں ہوسکتیں۔پنجاب میں معذور افراد کے زیرِ استعمال مخصوص تھری ویلرز بھی رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں فی لیٹر سبسڈی اور ماہانہ ریلیف سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی ۔موجودہ نظام میں سپیشل پرسنز کے لیے الگ رجسٹریشن آپشن موجود نہ ہونے سے ڈیٹا اور رجسٹریشن کا خلا سامنے آگیا ہے ۔سبسڈی سکیم میں مختلف طبقات اور سپیشل بائیکس کی شمولیت کے لیے طریقہ کار مزید واضح کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments