1 ماہ میں300 نئے کلاس رومز مکمل کرنے کا ہدف مقرر
نئے کمروں کی تعمیر سے سکولوں میں طلبہ کیلئے فی گنجائش پیدا ہوگی :سی ای او
لاہور(خبر نگار)لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 300 نئے کلاس رومز مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے بھی لاہور کے طلبہ پرجوش ہیں اور رجسٹریشن کے اعتبار سے پنجاب بھر میں سب سے آگے ہیں ۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور طارق محمود کے مطابق مختلف سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔نئے کمروں کی تعمیر سے سکولوں میں طلبہ کے لیے اضافی گنجائش پیدا ہوگی اور تدریسی ماحول میں بہتری آئے گی۔ دوسری جانب لاہور میں یوتھ گیمز کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ سرکاری سکولوں کے طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ سکولوں میں طلبہ کو کھیلوں میں شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ، جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ٹیموں کی تشکیل کا عمل بھی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments