40اضلاع میں سرکاری آٹے کی فراہمی نہ ہونے کے برابر

40اضلاع میں سرکاری آٹے کی فراہمی نہ ہونے کے برابر

حکومت پنجاب عوام کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے نگرانی کررہی:ڈی جی

لاہور (عمران اکبر )اضلاع میں سرکاری آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے ، 40 اضلاع میں فلور ملوں کی اجارہ داری سے پندرہ کلو آٹا تھیلہ فراہم کیا جا رہا ہے ، لاہور کے متعدد علاقوں میں دس کلو آٹا تھیلہ کی فراہمی طلب سے کم ہے ، لاہور میں 20 کلو آٹا تھیلہ فراہمی نایاب ہے ، لاہور میں پندرہ کلو آٹا تھیلہ کی فراہمی طلب سے زائد ہے ،چالیس اضلاع میں دس کلو آٹا تھیلہ گیارہ سو پچاس روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے ،لاہور میں دس کلو آٹا تھیلا گیارہ سو 30روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ صوبہ کی فلور ملز سرکاری گندم پیس کر 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فراہم کر رہی ہیں،پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 10 کلو آٹے کے 699,521 تھیلے سپلائی کیے جا چکے ہیں، حکومت پنجاب عوام کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب آٹے کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...