آبی پرندوں کے قانونی شکار کے موسم کا اعلان

آبی پرندوں کے قانونی  شکار کے موسم کا اعلان

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب میں آبی پرندوں کے قانونی شکار کے موسم کا اعلان کردیا گیا۔ آبی پرندوں کا شکار یکم اکتوبر 2026سے 31مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔

آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جاسکے گا، جبکہ شکار کے لیے مستند شوٹنگ پرمٹ کا حصول لازمی ہوگا۔ پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کے شکار پر پابندی برقرار رہے گی۔ شکار کی مقررہ تعداد وائلڈلائف ایکٹ کے جدول اول کے تحت ہوگی، جبکہ مقررہ تعداد سے زائد پرندوں کا شکار جرم تصور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...