کاہنہ : 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی، سامان برآمد

 کاہنہ : 4 رکنی ڈکیت گینگ  گرفتار، نقدی، سامان برآمد

لاہور، کاہنہ(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)چوکی ہلوکی پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔

ملزم رات کے اوقات میں گاڑی کرائے پر لیتے اور مختلف شاہراہوں پر شہریوں کی ریکی کرتے اور شہریوں کو روک کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لیتے تھے ۔ پولیس نے ملزموں سے چھینے گئے 9موبائل فون، 2ناجائز پستول اور نقدی برآمد کر لی جبکہ ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ گرفتار ملزموں میں احمد، رمضان، زمان اور سلمان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...