لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن ، 3 ہزار افراد کی شرکت
ڈی سی ودیگرشرکا نے تاریخی ورثے کو اجاگر کیا،حضوری باغ میں انعامات تقسیم
لاہور(اے پی پی)لاہور رنرز کلب کے زیرِ اہتمام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن کامیابی سے منعقد ہوا، سول سوسائٹی کے 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔دوڑ کا آغاز حضوری باغ لاہور قلعہ سے ہوا ۔ شرکا سرکلر روڈ، کشمیری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ اور ذکی گیٹ سے گزرکرموچی گیٹ سے واپس دہلی گیٹ کے ذریعے اندرونِ شہر داخل ہوئے اور سبیل والی گلی، شاہی حمام، حقہ والی گلی، گلی سورجن سنگھ، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار، سنہری مسجد، رنگ محل، پانی والا تالاب، لاہنگہ منڈی اور ٹیکسالی بازار سے گزرکر واپس حضوری باغ لاہور قلعہ پہنچے ، جہاں دوڑ اختتام پذیر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے بطور مہمانِ خصوصی دوڑ میں شرکت کی اور کامیاب شرکا کو انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نجم الثاقب نے کہا لاہور کے تاریخی مقامات کو عوامی سرگرمیوں سے جوڑنا شہریوں کو اپنے شاندار ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کا موثر ذریعہ ہے۔ تاریخی مقامات پر ایسی سرگرمیوں کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،اس دوڑ نے لاہور کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے اور شہریوں کو تاریخی مقامات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments