قصور:پبلک ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرائے وصول کرنے لگا
قصور(نمائندہ دنیا)ضلع قصور میں پبلک ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام ہوگیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے من مرضی کا کرایہ وصول کرنے پر سخت احتجاج۔۔۔
ضلع قصور میں تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور چنگ چی رکشہ مافیا مسافروں سے اپنی مرضی کے مطابق کرایہ وصول کر رہے ہیں قصور سٹیل باغ سے مصطفے آباد/للیانی کا فاصلہ تقریبا 15 کلومیٹر ہے چنگ چی رکشہ مالکان 70 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نور محل سینما چونک سے تھہ شیخم کا سفر 12 کلومیٹر ہے اور رکشہ مافیا 120 روپے کرایہ وصول کر رہا ہے۔ اسی طرح چھانگا مانگا سے پتوکی کا سفر 14 کلومیٹر ہے ویگن مالکان 70 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے اعلیٰ حکام سے اس بارے نوٹس لے کر پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ مافیا کو شیڈول کے مطابق مسافروں سے کرایہ لینے کا پابند کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments