ایکسین شالیماراورلائن سپرنٹنڈنٹ ناجائز بجلی کنکشن دینے پرگرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،منہالہ گائوں میں ناجائز بجلی کنکشن پاس کرنے اور۔۔
بے ضابطگیوں پر ایکسین شالیمار، ایچ ڈی ایم کے وسیم اور لائن سپرنٹنڈنٹ صحافی کالونی راشد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ٹیم نے لیسکو افسروں اور ملازمین کو شالیمار ڈویژن سے گرفتار کیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق کاشف کے نام پر منظور شدہ 36 کلوواٹ بجلی کنکشن کی تنصیب میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا،صارف کو منظور شدہ نقشے کے برعکس سہولیات دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments