میونسپل سے متعلق مسائل حل کیلئے جدید نگران سسٹم کا افتتاح

میونسپل سے متعلق مسائل حل کیلئے جدید نگران سسٹم کا افتتاح

9میونسپل مسائل کا لائیو مانیٹرنگ ،جی آئی ایس میپنگ سے ازالہ یقینی بنایا جائیگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں میونسپل سے متعلق مسائل حل کیلئے جدید نگران سسٹم فعال ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نئے کنٹرول روم کا افتتاح اور رپورٹنگ سسٹم کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے نگران ایپ پر بریفنگ دی۔ اس جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 9میونسپل مسائل کا لائیو مانیٹرنگ اور جی آئی ایس میپنگ کی مدد سے فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا نگران سسٹم بہتر مانیٹرنگ، بہتر لاہور اور ہمارا شہر،ہماری ذمہ داری کے اصولوں کے تحت کام کرتا ہے ۔ جی آئی ایس میپنگ سے سرویئرز رئیل ٹائم میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، ڈیش بورڈ پر تمام میونسپل سروسز کی لائیو مانیٹرنگ ہوتی ہے ، ریکٹی فکیشن ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مسائل حل کر کے سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔ ایپ میں کھلے مین ہول، خراب سٹریٹ لائٹس، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی سڑکوں، تجاوزات، آوارہ کتوں، غیر قانونی بینرز، سیوریج اور ٹوٹے سلیب بارے 9 یٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔ چیف نے نگران ایپ کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا جدید نظام سے موصول تمام شکایات کا مقررہ وقت کے اندر ازالہ یقینی بنایا جائے ۔شہریوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے اور جدید ڈیش بورڈ سے میونسپل سروسز کی کارکردگی کی لائیو نگرانی جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...