غزہ جنگ کے 3سال:الخدمت کا بحالی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم
لاہور(سیاسی نمائندہ)غزہ میں جنگ اور انسانی بحران کو 3سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
امدادی و بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بیان میں کہا 3 سال گزر گئے ، مگر غزہ کا انسانی المیہ ختم نہیں ہوا۔ الخدمت نے اہلِ پاکستان کی امانتوں سے 3 برسوں میں 7413 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا جبکہ خوراک، صاف پانی، ادویات، طبی سہولیات، عارضی رہائش،تعلیم وبحالی منصوبے بھی جاری ہیں۔ 2ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت، 454 فلسطینی طلبہ کیلئے تعلیمی معاونت اور قاہرہ میں 300 بچوں کیلئے سکول اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments