تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس فریقین کو سن کرمیرٹ پر فیصلے

تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس   فریقین کو سن کرمیرٹ پر فیصلے

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس ہوا، تفتیشی ونگ کے تمام ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

 اجلاس میں قتل، اقدام قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 23 مقدمات کی تفتیش میں تبدیلی کے معاملات زیرِ بحث آئے ۔ افسروں نے مقدمات کے فریقین کا موقف سنا اور حقائق و شواہد کی روشنی میں میرٹ پر فیصلے کیے ۔ مدعیان علی رضا اور سجاد کے قتل، فوزیہ تبسم اور اخلاق کے اقدام قتل مقدمات تفتیش تبدیلی کے لیے پیش کیے گئے ۔ مدعیہ شازیہ بی بی کے اغواسمیت دیگرمقدمات بھی بورڈ کے سامنے رکھے گئے ۔اجلاس میں ناقص کارکردگی اور تفتیش میں کوتاہی کے مرتکب افسروں کیخلاف کارروائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کمزور تفتیش پر افسروں کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ غیر جانبدار تفتیش پر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے ۔ تفتیشی نظام میں شفافیت، جوابدہی اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...