جھگڑوں میں زخمی دو افراد دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے دو افراد دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
علامہ اقبال ٹاؤن کی ابدالی سٹریٹ میں چھری لگنے سے زخمی ہونیوالا 33 سالہ عمران دو روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعددم توڑ گیا۔ داتا دربار کے علاقے میں جھگڑے پر فائرنگ سے 65سالہ راہگیر ریاض زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments