نئی نسل کیلئے منہاج القرآن کا کردار قابلِ ستائش :گورنر پنجاب

نئی نسل کیلئے منہاج القرآن کا   کردار قابلِ ستائش :گورنر پنجاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول کی قیادت میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی ،فلاحی و سماجی خدمات قابل  تحسین ہیں۔ وہ نوجوانوں کو امن، اعتدال اور احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں۔انہوں نے کہا جدید دور میں نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کیلئے منہاج القرآن کا کردار انتہائی قابلِ ستائش ہے ۔ملاقات پروفد نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف گورنر پنجاب کو بطور تحفہ پیش کیں۔ وفد میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی اسحاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عبدالحفیظ چودھری بھی شامل تھے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...