مفتی محمود کانفرنس سیاست میں تبدیلی لائیگی:مولانا امجد ،حافظ نصیر
لاہور (سیاسی نمائندہ)مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، مفتی محمود کانفرنس کے ذریعے جے یو آئی جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی۔
جنوبی پنجاب اپنے دروازے جے یو آئی کیلئے کھول رہا ہے ۔ مفتی محمود کانفرنس پاکستان کی سیاسی تاریخ میں تبدیلی لائے گی۔ان خیالات مولانا امجد خان امیر جے یو آئی پنجاب، ناظم عمومی حافظ نصیر احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے مختلف اجتماعات سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کا مستقبل جے یو آئی سے وابستہ ہوگا سیاسی مسائل کے حل کی کنجی مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments