شہر میں مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں برآمد

شہر میں مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں برآمد

بادامی باغ منڈی سمن آباد باغ ِجناح گوالمنڈی کے قریب سے لاشیں ملیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے چارافراد کی لاشیں برآمد، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بادامی باغ کے علاقے سبزی منڈی کے قریب مولانا احمد علی روڈ سے 25 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا ۔سمن آباد کے علاقے میں گھر سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔متوفی کی شناخت 28 سالہ حبیب کے نام سے ہوئی جو بظاہر حرکتِ قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا۔سول لائنز کے علاقے میں باغ ِ جناح گیٹ نمبر ایک کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے 60 سالہ بزرگ کی لاش ملی۔ لیاقت آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب 35 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ز ندگی ہار گیا ۔گوالمنڈی میں پٹیالہ گراؤنڈ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...