جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل
خطرناک حد تک سموگ پھیلانیوالی وہیکلزڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کرنیکا فیصلہ
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کامہلک اور شدید نوعیت کے غیر مہلک حادثات میں ملوث ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ جبکہ جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دئیے ۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ جان لیوا حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز کو لائسنس معطلی کیساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا جبکہ لائسنس معطلی عدالتی احکامات سے مشروط ہوگی۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم ایک سال معطل رہے گا۔ معطلی کے باوجود گاڑی چلانے پرڈرائیور کو دوبارہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا انتہائی خطرناک حد تک سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔ محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے ۔ ٹریفک قوانین کی پابندی ہی حادثات میں کمی اور محفوظ لاہور کی ضمانت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments