انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ پر شدیدتحفظات ،وزیراعلیٰ نوٹس لیں:اپٹما

 انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ پر  شدیدتحفظات ،وزیراعلیٰ نوٹس لیں:اپٹما

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو کی یکم اکتوبر 2026 کی ای میل کے مطابق پنجاب میں تمام درآمدات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس عائد کیا جا رہا ہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی مہنگی بجلی، بلند فنانسنگ لاگت، ٹیکسیشن اور کمزور طلب پرشدید دباؤ کا شکار ہے ۔ 0.90 فیصد سیس کے نفاذ سے پنجاب میں مینوفیکچررز کیلئے خام مال، صنعتی ان پٹس اور مشینری کی لاگت مزید بڑھ جائیگی۔ صنعتی درآمدات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا نفاذ فوری معطل کیا جائے اور صنعت و چیمبرز سے مشاورت تک سیس وصولی سے روکا جائے ۔ اپٹما نے وزیر اعلیٰ سے جلد ملاقات کی بھی درخواست کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...