نرخنامہ نظرانداز،ایل پی جی کی 450روپے کلوتک فروخت جا ری
لاہور(این این آئی)انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی نہ بنائی جا سکی۔
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے کلو مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں 400سے 450روپے کلو فروخت جا ری ہے ۔ دکانداروں کا کہناہے کہ جو قیمت حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس پر ڈسٹری بیوٹرز بھی سپلائی نہیں دے رہے ، ہم مہنگی خرید کر کیسے مقررہ قیمت پر فروخت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments