آر ایل این جی کی عدم دستیابی، لیسکو کی رات کودو گھنٹے لوڈ مینجمنٹ
لاہور(اے پی پی)بین الاقوامی سطح پر سپلائی میں خلل اور ایل این جی کارگوز کی تاخیر سے بعض پاور پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور طلب و رسد میں فرق کا سامنا ہے۔۔۔
اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو میں شام اور رات کے اوقات میں تقریباًدو گھنٹے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے تاہم دن کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔لیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقامی فالٹس اور تکنیکی خرابیوں پربجلی بندش کا تعلق عارضی لوڈ مینجمنٹ سے نہیں، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں، کسی بھی مقامی فالٹ یا غیر معمولی بجلی بندش کی صورت میں صارفین ہیلپ لائن 118 یا متعلقہ لیسکو دفتر سے رابطہ کریں۔ لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے متعلقہ افسروں اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ بجلی نظام کو مستحکم رکھنے کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments