ٹولنٹن مارکیٹ چوتھے روز بھی سیل رہی ،تنازعہ حل نہ ہوسکا

ٹولنٹن مارکیٹ چوتھے روز بھی سیل رہی ،تنازعہ حل نہ ہوسکا

بھاری نقصان ہو رہا:تاجر،شہریوں کوپرندوں ،جانوروں کی خریداری میں مشکلات

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے سے شروع ہونیوالاتنازعہ حل نہ ہو سکا ، ٹولنٹن مارکیٹ چوتھے روز بھی سیل رہی جس سے برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ تاجروں کی ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ تاحال سیل ہے جس سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ مقدمات اندراج کی وجہ سے تاجر اور عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب ٹولٹن مارکیٹ سیل ہونے کی وجہ سے زندہ مرغی اور برائلر گوشت کی خرید و فروخت کا سلسلہ معطل ہے اور طلب زیادہ ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان بھی جاری ہے۔ مارکیٹ کی بندش کے باعث شہریوں پرندوں اور پالتو جانوروں کی خریداری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...