یوٹیوبر کے بیٹے پر منشیات فروشی کامقدمہ درج ،تفتیش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے یوٹیوبر شاہد چودھری کے بیٹے اسد شاہد کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر احمد بیگ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس سے ایک کلو سے زائد چرس اورپستول برآمد ہوا۔ ملزم نے مبینہ طور پر چرس یوٹیوبر کے بیٹے اسد شاہد سے خریدنے کا بیان دیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments