رواں سال ناجائز اسلحہ کے 5ہزار 934ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال ناجائز اسلحہ رکھنے ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ہزار 934 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزموں کیخلاف مختلف تھانوں میں 5 ہزار 880 مقدمات درج کیے گئے ۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے 123 رائفلیں، 49 کلاشنکوفیں، 145 گنیں، 5 ہزار سے زائد پسٹل اور 217 ریوالور برآمد کیے گئے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments