ناقص کارکردگی کی حامل صفائی فرمز کی تعداد 26ہوگئی

ناقص کارکردگی کی حامل صفائی فرمز کی تعداد 26ہوگئی

ناقص کارکردگی کی حامل صفائی فرمز کی تعداد 26ہوگئی حکومت کا 26تحصیلوں میں ناقص کارکردگی والی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

لاہور (عمران اکبر )پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں ناقص کارکردگی و انتظامی غفلت کی حامل صفائی فرمز کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ۔پنجاب حکومت نے 26 تحصیلوں میں ناقص کارکردگی اور ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرفرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور26تحصیلوں میں 90روزہ سیلف آپریشن کی ہدایت کردی ۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر سیلف آپریشن کی مانیٹرنگ انچارج ہونگے ،21تحصیلوں میں صفائی کا کنٹریکٹ ایک ہی کمپنی نے حاصل کیا ۔ذرائع کے مطابق تحصیلوں میں ویسٹ کولیکشن آن سورس کرنے کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیاگیا۔ملتان ، فیصل آباد ، جھنگ، بھکر، لیہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ودیگر شہروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر کنٹریکٹ منسوخ کردئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...