صوبہ میں239ہسپتالوں کا دوسرا فائر اینڈ لائف سیفٹی آڈٹ مکمل
صوبہ میں239ہسپتالوں کا دوسرا فائر اینڈ لائف سیفٹی آڈٹ مکمل سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی صورتحال میں نمایاں بہتری ،رپورٹ پیش
لاہور (بلال چودھری )پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی واقعہ کے بعد پنجاب بھر کے 239 سرکاری ہسپتالوں کا دوسرا فائر اینڈ لائف سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔ رپورٹ میں فائر سیفٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کا انکشاف ہوا ہے ۔ ریسکیو 1122 نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر 56 ٹرشری کیئر، 41 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور 142 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا آڈٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا 97 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پنجاب بھر میں 710 ہائیڈرنٹس تجویز کیے گئے تھے جن میں سے 691 نصب کیے جا چکے ہیں۔
لاہور ڈویژن میں 109، راولپنڈی میں 167، ملتان میں 84 ہائیڈرنٹس سو فیصد نصب ہیں جبکہ فیصل آباد میں 89 میں سے 86، بہاولپور میں 69 میں سے 61 اور گوجرانوالہ میں 57 میں سے 50 ہائیڈرنٹس نصب ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7اہم حفاظتی پیرامیٹرز پر پہلے آڈٹ کے مقابلے میں دوسرے آڈٹ میں واضح بہتری آئی ہے ۔ ہسپتالوں میں سیفٹی منیجر اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تعیناتی 157 سے بڑھ کر 225 ہو گئی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments