پنجاب یونیورسٹی : طلبہ یونین کے موضوع پر جمعیت کا سٹڈی سرکل
طلبہ کو چترال سے کراچی اور گوادر سے کشمیر تک منظم کرینگے :ناظم اعلیٰ وسیم حیدر
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ناظمِ اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ جمعیت چترال سے کراچی اور گوادر سے آزاد کشمیر تک طلبہ کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم کرے گی۔بڑی جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کرائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں طلبہ یونین کے موضوع پر منعقدہ سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹڈی سرکل میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی حذیفہ عثمان، ناظم جامعہ پنجاب احسن فرید سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومتی سطح پر اس سنگین مسئلے کو وہ توجہ نہیں دی جا رہی جس کا یہ متقاضی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق، یعنی طلبہ یونینز پر پابندی افسوس ناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments