ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کیلئے 1 ارب کے فنڈز منظور

 ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کیلئے 1 ارب کے فنڈز منظور

جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں نئی سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑہونگے

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کی خریداری کیلئے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کارڈیک سکین کیلئے جسم کی مکمل ملٹی الٹرا فاسٹ سی ٹی سکینر کی خریداری کیلئے 50 کروڑ روپے ، جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پرانی مشین کی جگہ نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے جدید مشینری کی خریداری کے تینوں منصوبوں کی انتظامی منظوری دے دی ہے ۔حکومت پنجاب کے مطابق عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں روپے کے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...