پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں طبی عملے کیلئے یونیفارم لازمی قرار

پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں  طبی عملے کیلئے یونیفارم لازمی قرار

لاہور (آن لائن) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کی تمام طبی علاجگاہوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور تمام طبی عملے کیلئے مخصوص یونیفارم کا استعمال لازمی قرار دیدیا ہے ۔

ہدایات کے مطابق ڈاکٹرز کیلئے نیلا اوورآل، پیرا میڈیکس کیلئے سبز کٹ، لیبارٹری عملے کے لیے سفید کوٹ اور عملہ صفائی کے لیے سٹینڈرڈ یونیفارم مختص کی گئی ہے ۔مراسلے کے مطابق انفیکشن کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہاف بازو یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ ہسپتالوں کی حدود سے باہر یونیفارم پہننے پر مکمل ممانعت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...