پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا 2 نومبر سے آغاز
مہم کے دوران 93لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے :خالد پرویز
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب بھر میں نومبر کی انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا، جس کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر خالد پرویز کی زیر صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام 13 اضلاع کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں پانچ روز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دو اضافی دن رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور فالو اپ کے لیے مختص ہوں گے ۔ پنجاب کے دیگر 12 اضلاع میں مہم تین روز تک جاری رہے گی جبکہ ایک اضافی دن فالو اپ کے لیے رکھا گیا ہے ۔پنجاب بھر میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 93 لاکھ 10 ہزار 631 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments