نہر سے پانی چوری ، غیر قانونی سائفن پائپوں کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن

نہر سے پانی چوری ، غیر قانونی سائفن  پائپوں کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے )لاہور میں پانی چوری کے خلاف بڑا آپریشن، سپرنٹنڈنگ انجینئر لاہور اور ایکسین لاہور نے فیلڈ ٹیم کے ہمراہ لاہور کینال پر پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

لاہور کینال سے پانی چوری کے لیے نصب غیر قانونی سائفن پائپوں کے خاتمے کے لیے خصوصی آپریشن کیا گیا۔ 

صوبہ بھر میں پانی چوری کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے ، چیف انجینئر لاہور راشد منہاس پانی چوری کے خلاف جاری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...