غیر معیاری گوشت کی ترسیل ناکام، 900کلو تلف، گاڑی ضبط
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں غیر معیاری گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔کوٹ لکھپت میں آپریشن کرتے ہوئے 900کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا جبکہ سپلائر گاڑی ضبط کر لی گئی۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ بیف شاپ سے مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا،گوشت سے شدید بدبو،رنگت تبدیل اور لمپی بیماری کا شکار پایا گیا،غیر قانونی طور پر بیمار جانور ذبح کر کے فروخت کے لیے گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments